ایران ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے، روس کی بری فوج کے کمانڈر کا بیان

ماسکو (ارنا) روس کی بری فوج کےکمانڈر اولیگ سالیوکوف نے اسلام جمہوریہ ایران کو اپنے ملک کا اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگيڈیئر کیومرث حیدری کے ساتھ ملاقات میں روس کی بری فوج کے کمانڈر جنرل اولیگ سالیوکوف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی کے اہم ممالک میں سے ایک ہے اور روس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

ایران ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے، روس کی بری فوج کے کمانڈر کا بیان

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے بھی اس موقع پر روسی فوج کے ساتھ  تعاون بڑھانے کی غرض سے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کی بری افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ایران ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے، روس کی بری فوج کے کمانڈر کا بیان

واضح رہے کہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگيڈیئرکیومرث حیدری ان دنوں روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عسکری نمائش میں بھی شرکت کی اور ایران کے پولین کا معائنہ کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .